کیا آپ مائیکروویو کی ان جادوئی ٹرکس سے واقف ہیں؟ کچھ لوگ مائیکروویو کو بس کھاناگرم کرنے کےلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی مائیکروویو کے کئی جادوئی استعمالات ہیں جن سے شاید ہر کوئی واقف نہیں ہے۔ مائیکروویو کے جادوئی ٹرکس کیا ہیں اور ان سے ہم کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔ ٭ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لہسن کا چھلکا آرام سے اتر جائے تو اس کےلئے آ پ کو لہسن پانی میں ڈال کر 15 سیکنڈ کے لئے مائیکروویو میں رکھنا ہے، اس سے آپ باآسانی لہسن چھیل سکتے ہیں۔ ٭ لیموں، کینوں کو کاٹنے سے پہلے 10 سیکنڈ کےلئے مائیکروویو میں رکھ دیں تو ا س سے فروٹ میں موجود سارا جوس باآسانی نچوڑ جائے گا۔ ٭ ڈرائی فروٹس کو کرسپی بنانے کےلئے ان کو کھانے سے پہلے ایک پیالے میں تیل ڈال کر60 سیکنڈ کےلئے مائیکروویو کرلیں لیکن وقتاً فوقتاً ڈرائی فروٹس الٹ پلٹ کرتے رہیں۔ ٭ اگر براؤن شوگر جم جائے تو پیپر ٹاول کو گیلا کرکے شوگر بیگ میں رکھ دیں اور پھر اس کو 25 سیکنڈز کےلئے مائیکروویو میں رکھ دیں۔ گیلا ٹاول آپ کی شوگر کو آپ پہلے جیسا کھِلا ہوا کردے...