اس تصویر میں کیا چیز غیر معمولی ہے؟
اگر آپ خود کو ذہنی طور پر تیز سمجھتے ہیں اور کسی بھی پہیلی کو بہت تیزی سے حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ؟ اگر ہاں اوپر موجود تصویر کو چند سیکنڈز کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی نظر آرہی ہے؟
ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر اس تصویر میں چھپی غیر معمولی چیز کو پکڑنے کی کوشش میں متعدد افراد نے اپنے سروں کو پکڑ لیا۔
کیا آپ اس گڑبڑ یا غیر معمولی چیز کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟
اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں موجود خاتون کی ٹانگوں کی جانب دیکھئے۔ ان خاتون نے ایک ایسا پاجاما پہن رکھا ہو جو فرش کے ڈیزایئن سے ملتا جلتا ہے، اور اسی وجہ سے پہلی بار دیکھنے پر یہ گمان ہوتا ہے جیسے ان خاتون کی ٹانگیں ہیں ہی نہیں، جبکہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔

Comments
Post a Comment